Its all about life style which includes info news & entertainment news.
HTML/JavaScript
Sunday, 31 March 2013
Politician's Luxuries
جب کبھی بھی ہماری عام سڑکوں یا گلیوں میں کسی یقینی تشدد آمیز واقعہ کا خدشہ ہوتا ہے تو ہماری حکومت اور انتظامیہ کا پہلا قدم یہ ہوتا ہے کہ مصروف مقامات کو بند کیا جائے، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں اور چیک پوسٹوں کے ذریعے مختلف علاقوں کو سِیل کر دیا جائے۔ حتیٰ کہ بعض اوقات تو حالات ٹھیک ہونے کے بعد بھی کچھ جگہوں پر رکاوٹیں اور چیک پوسٹیں ویسے کی ویسے ہی رہتی ہیں ، بظاہر ہم شہریوں کے تحفظ کے لیے ہوتے ہیں۔ لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ یہ سکیورٹی اصل میں ہم عوام کے لے لیے نہیں ہوتی بلکہ اس سے عوام کو صرف تکلیف اور بے جا پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وی آئی پی سیکورٹی کی وجہ سے لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اگر کسی بیمار کو اسپتال لے جانا ہو اور کوئی وی آئی پی گزررہا ہوتو راستے بند ہونے کی وجہ سے مریض اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دے گا۔یہ سب لوگ بے حس ہیں،یہ سب عوام کی سیکورٹی کیلئے نہیں، غیر ممالک میں بڑے بڑے لیڈر بہت زیادہ سیکورٹی کے بغیر اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں، لیکن پاکستان کے لیڈر بغیر پروٹوکول سفر نہیں کرتے۔ ان کے بچے بڑی بڑی لگژری گاڑیوں میں گھومتے ہیں، باہر ملکوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں، ڈبل سواری اور سی این جی بند کرکے عوام کوتنگ کر نا، پاکستانی حکمران صرف حکمرانی کے قائل ہے نہ کہ انسانی خدمت کے۔ عوام کے زندگی اجیرن کرنے کے لیے اگر کسی کے پاس کـچھ بھی نہیں ہو تو وہ باہر نکلنے کا ارادہ کرکے سیکیورٹی اداروں کو اطلاع دیتے ہیں کہ راستہ کلیر کرلو صاحب باہر نکل رہے ہیں۔ پھر نکلنے میں گنھٹوں ٹائم لگاتے ہیں تاکہ عوام کو خوب مزہ چکا سکے۔جو حکمران اپنی حفاظت نہیں کرسکتے وہ کسی اور کی حفاظت کیا کریں گے۔صرف عوام کیلئے پریشانی ہے۔
No comments:
Post a Comment